|
جنگجو ہتھیارڈال دیں تومذاکرات ہو سکتے ہیں،سرحد حکومت
پشاور: سرحد حکومت نے کہا ہے کہ اگر سوات کے عسکریت پسند ہتھیار ڈال دیں اور وہ اپنے فیصلوں میں بااختیار ہوں تو حکومت مذاکرات کے لئے تیار ہے۔ فرنٹریئر ہاؤس پشاور میں سرحد حکومت اور سوات امن جرگہ کے مذاکرات ہوئے۔ حکومتی وفد کی قیادت افراسیاب خٹک نے کی۔ مذاکرات میں سوات سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی بھی موجود تھے۔
جرگہ اراکین نے کہا کہ عسکریت پسندوں اور حکومت کے درمیان اعتماد پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ جرگہ ارکان کا کہنا تھا کہ عسکریت پسندوں نے سیکورٹی فورسز کے حملے بند کرنے، چیک پوسٹیں ختم کرنے اور شرعی نظام کے نفاذ کی صورت میں مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
جرگہ اراکین نے کہا کہ اس وقت سوات میں ایسے مقامات پر حملے کئے جا رہے ہیں جہاں عکسریت پسند نہیں ہوتے۔ اس موقع پر افراسیاب خٹک نے کہا کہ مذاکرات پہلے بھی ہوئے ہیں لیکن سوات کے عسکریت پسند بااختیار نہیں اس لئے امن معاہدے ناکام ہوئے۔ |