|
پارٹی اختلافات کے خاتمے کیلئے کمیٹی بنائی جائے، سمیرا ملک
اسلام آباد: مسلم لیگ ق کی رکن قومی اسمبلی سمیرا ملک نے کہا ہے کہ پارٹی اختلافات دور کرنے کے لئے سینئر رہنماؤں پر مشتمل کمیٹی قائم کی جائے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سمیرا ملک نے کہا کہ مسلم لیگ ق کی قیادت پر کارکنوں کا اعتماد اٹھ چکاہے جو قیادت اپنے حلقے سے انتخابات ہار جائے وہ پارٹی کی قیادت کی حق دار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اندر جمہوری کلچر کو فروغ دینا چاہئے۔ سمیرا ملک کا کہنا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف نے سیاست میں آنے کی ابھی تک کسی خواہش کا اظہار نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت نے مجھے کسی وجہ کے بغیر شعبہ خواتین کی صدارت سے ہٹا دیا۔ سمیرا ملک نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کو فروغ دینے کیلئے پارٹی کے اندر جمہوریت ہونی چاہئے۔ |