|
میریٹ خود کش حملہ کیس، سماعت 28 نومبر تک ملتوی
راولپنڈی: راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے میریٹ خودکش حملہ کیس کی سماعت اٹھائیس نومبر تک ملتوی کر دی۔ راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں میریٹ خودکش دھماکہ کیس کے پانچ ملزمان کو اڈیالہ جیل سے پیش نہیں کیا گیا۔
پولیس نے عدالت میں بیان دیا کہ ملزمان انتہائی خطرناک ہیں اور انہیں عدالت میں پیش کرنا سیکورٹی رسک ہے لہٰذا مقدمے کی سماعت جیل کے اندر کی جائے جس کے بعد عدالت نے مقدمے کی سماعت اٹھائیس نومبر تک ملتوی کر دی۔ مقدمے کی سماعت جیل کے اندرکرنے کیلئے ہوم ڈیپارٹمنٹ سے اجازت طلب کر لی گئی ہے۔ |