aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
City Max Min Hum
 KHI   24 oC   14 oC   63 %
 ISL   16 oC   03 oC   76 %
 LHR   16 oC   02 oC   87 %
 QTA   10 oC   -06 oC   72 %
 PSW   16 oC   04 oC   81 %
  Thursday, Jan 08 2009
Wed, Nov 19 08, 09:31 PM PST
شجاعت نے 54 ارکان کی فہرست سینئر رہنماؤں کو بھیج دی
لاہور: مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت نے سی ای سی کے اجلاس میں شرکت کرنے والے چون ارکان کی فہرست سینئر رہنماؤں کو بھجوا دی۔ ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے یہ فہرست سابق صدر فاروق لغاری کے ذریعے دیگر رہنماؤں کو بھجوائی ہے۔ فہرست میں ہفتہ کو ہونے والے اجلاس میں شرکت کرنے والے ارکان کی تعداد چون ہے جبکہ مسلم لیگ ق کے آئین کے مطابق سی ای سی کے ارکان کی تعداد تیس ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت کی طرف سے بھجوائی گئی فہرست میں ایسے نام بھی شامل ہیں جو ق لیگ چھوڑ چکے ہیں۔ فہرست میں قومی اسمبلی کے رکن رشید اکبر نوانی کا نام بھی ہے جو ن لیگ میں شامل ہو چکے ہیں۔ فہرست میں ایک اور نام عمران ندیم کا ہے جو ناردرن ایریا کونسل کے ممبر ہیں اور پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ق لیگ کی سی ای سی میں شرکت کے لئے بنائی گئی فہرست میں لالہ نثار، ارباب غلام رحیم، اکرم ذکی، سمیرا ملک اور دیگر کئی رہنماؤں کے نام شامل نہیں ہیں۔
 
| | | | |
Home News Entertainment Infotainment Current Affairs Schedule Downloads
Sell your Programmes Terms of Service Privacy Statement Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2009 All rights reserved