aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
City Max Min Hum
 KHI   24 oC   14 oC   63 %
 ISL   16 oC   03 oC   76 %
 LHR   16 oC   02 oC   87 %
 QTA   10 oC   -06 oC   72 %
 PSW   16 oC   04 oC   81 %
  Thursday, Jan 08 2009
Wed, Nov 19 08, 09:37 PM PST
مردان: بجلی کے بعد اب گیس کی بھی لوڈ شیڈنگ، شہری پریشان
پشاور: مردان میں بجلی کے بعد گیس کا بھی بحران پیدا ہو گیا۔ وقفے وقفے سے جاری لوڈ شیڈنگ نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا۔ مردان میں صبح چھ بجے سے گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کے بعد گھروں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں اور گیس پر چلنے والا کاروبار متاثر ہو رہا ہے شہر بھر کے سی این جی اسٹیشنز پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں موجود ہیں اور صارفین کئی کئی گھنٹے انتظار کے باوجود سی این جی حاصل کئے بغیر واپس جا رہے ہیں۔

عوامی حلقوں اور تاجر برادری نے گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ملک بھر میں بجلی کا بحران تو جاری ہے ہی اب مردان میں گیس کے بحران نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔
 
| | | | |
Home News Entertainment Infotainment Current Affairs Schedule Downloads
Sell your Programmes Terms of Service Privacy Statement Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2009 All rights reserved