آزاد کشمیر: آزاد کشمیر کی حکمران جماعت مسلم کانفرنس میں پارٹی صدارت اور وزیراعظم سردار عتیق کے خلاف عدم اعتماد کے معاملے پر اختلافات شدت اختیار کر گئے۔ وزیراعظم کا تین وزراء برطرف کرنے کا فیصلہ۔ وزیراعظم سیکریٹریٹ کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق نے وزیر تعمیرات کرنل راجہ محمد نسیم خان ریٹائرڈ، وزیر خزانہ و تعلیم راجہ محمد نثار خان اور وزیر اطلاعات نورین عارف کو جماعتی نظم و ضبط کے منافی فارورڈ بلاک بنانے اور وزیراعظم کے فیصلوں کے خلاف بغاوت کے الزام میں وزارتوں سے برطرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزراء کی برطرفی کا نوٹفکیشن آئند چند گھنٹوں میں جاری کر دیا جائے گا۔