aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
City Max Min Hum
 KHI   24 oC   14 oC   63 %
 ISL   16 oC   03 oC   76 %
 LHR   16 oC   02 oC   87 %
 QTA   10 oC   -06 oC   72 %
 PSW   16 oC   04 oC   81 %
  Thursday, Jan 08 2009
Thu, Nov 20 08, 05:34 PM PST
پنجاب اسمبلی: زرعی انکم ٹیکس کی مخالفت
لاہور: پنجاب اسمبلی نے مجوزہ زرعی انکم ٹیکس کی مخالفت کرتے ہوئے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔اراکین پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ڈیزل،کھاد ،زرعی ادویات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سے کشتکار پہلے ہی پریشان ہیں۔زرعی انکم ٹیکس کا نفاز ان کے معاشی قتل کے مترادف ہوگا۔ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ آئندہ چند روز میں متفقہ قرارداد کے زریعے وفاقی حکومت سے سفارش کی جائے گی کہ وہ یہ منصوبہ ختم کرے۔

اراکین نے کارروئی کے دوران احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عالمی مالیاتی اداروں سے کئے گئے معاہدوں کی تفصیلات سے پنجاب اسمبلی کو آگاہ کیا جائے اور ایسی شرائط تسلیم نہ کی جائیں جو زراعت کی تباہی کا پاعث ہوں۔اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللّلہ کو ہدایت کی کہ وہ اس سلسلے میں اراکین قومی اسمبلی سے بات کریں ۔
 
| | | | |
Home News Entertainment Infotainment Current Affairs Schedule Downloads
Sell your Programmes Terms of Service Privacy Statement Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2009 All rights reserved