پشاور: شہید اہلکاروں کو دس لاکھ روپے دینے کا اعلان
پشاور: وزیراعلیٰ سرحد امیر حیدر ہوتی نے کہا ہے کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے ورثا کو اب دس لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سرحد اپنے دفتر میں اراکین صوبائی اسمبلی سے بات چیت کر رہے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت صوبے میں امن کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی تربیت اور انفرااسٹرکچر میں اضافہ کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران جانوں کا نذرانہ دینے والے پولیس اہلکاروں کے ورثا کو دیئے جانے والا معاوضہ دگنا کر دیا گیا ہے۔