ایف آئی اے کی ایکسچینج کمپنیوں کو تعاون کی یقین دہانی
کراچی: ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل نے ایکسچینج کمپنیوں کو اپنے ادارے کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سات رکنی وفد نے ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہارون کی قیادت میں کراچی میں ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات کی۔
وفد نے ڈی جی ایف آئی اے کو یقین دہانی کرائی کہ ایکسچینج کمپنیاں قواعد و ضوابط کی مکمل پابندی کریں گی اور کرنسیوں کی ایئرپورٹس سے منتقلی کے بارے میں ضروری معلومات فراہم کریں گی۔ ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ ایف آئی اے ایکسچینج کمپنیوں سے بھرپور تعاون کرے گی اور فارن کرنسی کی ملک بھر میں منتقلی کے سلسلے میں سپورٹ فراہم کرے گی۔