جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پر ہیروئن کی اسمگلنگ ناکام بنا دی گئی
کراچی: جناح ٹرمینل ایئرپورٹ سے سول ایوی ایشن اہلکار سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر کے ہیروئن کی اسمگلنگ ناکام بنا دی گئی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے خفیہ اطلاع پر جناح ٹرمینل ایئرپورٹ کے ڈیپارچر لاؤنچ سے ایاز نامی شخص کو حراست میں لیا اور اس کے سامان کی تلاشی لی تو بیگ کے خفیہ خانون سے ساڑھے نو کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔
اینٹی نارکوٹکس فورس نے موقع سے سول ایوی ایشن اہلکار محمد سلیم خان، کسٹم کلیئرنگ ایجنٹ انور بخش اور اس کے ساتھی ناصر علی صدیقی کو حراست میں لیا جن کے حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ افراد ایاز علی بیگ کو ہیروئن یورپ اسمگل کرنے میں مدد کر رہے تھے۔