شبقدر : چار عسکریت پسند گرفتار، اسلحہ و بارود برآمد
پشاور: شبقدر کے قریب سیکورٹی فورسز نے چار عسکریت پسند گرفتار کر لئے۔ ملزمان سے بارہ خود کش جیکٹس، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔ پشاور، مومند ایجنسی اور چارسدہ سے ملحق پچیس دیہات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ تحصیل انبار میں شیلنگ کے دوران دو خواتین زخمی ہو گئیں۔ سیکورٹی فورسز نے مقامی لوگوں کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایت کر دی۔
سیکورٹی فورسز نے بعض علاقوں میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا۔ شبقدر کے قریب شنہ غونڈئی سے چار عسکریت پسند گرفتار کر لئے گئے۔ عسکریت پسندوں کے ٹھکانے سے خود کش حملوں میں استعمال ہونے والے جیکٹس، دھماکا خیز مواد اور ہتھکڑیاں برآمد ہوئیں۔ سرچ آپریشن کے دوران متعدد علاقے کلیئر قرار دے دیئے گئے۔ سیکورٹی فورسز نے ان علاقوں میں چوکیاں قائم کر دی ہیں۔