میریٹ کے گرد بم پروف دیوار بنائی جارہی ہے، ہوٹل انتظامیہ
اسلام آباد: میریٹ اسلام آباد کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ہوٹل کے اردگرد بم پروف دیوار بنائی جا رہی ہے اور آئندہ صدر سربراہ مملکت کی گاڑی کو ہوٹل یک اندر آنے دیا جائے گا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میریٹ ہوٹل کے جنرل منیجر ذوالفقار ملک نے کہا کہ ہوٹل انتظامیہ ملحقہ اراضی محض پارکنگ کے لئے نہیں بلکہ مہمانوں کے محفوظ داخلے اور گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے جگہ مانگ رہی ہے یہ واحد بڑا ہوٹل ہے جس کی کار پارکنگ نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئندہ سربراہ مملکت کے سوا کسی گاڑی کو ہوٹل کے احاطے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ جس وقت دھماکہ ہوا ہوٹل میں امریکا اور دیگر ممالک کے افراد رہائش پذیر تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہوٹل بم دھماکا سیکورٹی کی غفلت کا نتیجہ ہے۔