امریکی حملوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے ،چوہدری نثار
اسلام آباد: قائد حزب اختلاف چوہدری نثار نے امریکی حملوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا مطالبہ کر دیا ۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار نے اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حملوں کے بارے میں قوم کو صیح صورتحال سے آگاہ نہیں کیا جا رہا ہے قوم سے سچ چھپایا جا رہا ہے ۔
چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی پالیسی پر نظر ثانی کے بغیر امریکی حملے بند نہیں ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ کوئی خود مختار ملک اس طرح کی کارروائیاں برداشت نہیں کر سکتا ۔حکومت امریکا پر واضح کر دے کہ اگر میزائل حملء بند نہ ہوئے تو معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے گا ۔