پشاور: افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذکرات کا تیسرا مرحلہ حج کے موقع پر سعودی عرب میں متوقع ہے ۔طالبان نے مذکرات سے انکار کر دیا ۔ذرائع کے مطابق طالبان اور دیگر عسکریت پسند گروپوں اور افغان حکومت کے درمیان سعودی عرب میں حج کے موقع پر مذکرات متوقع ہیں ۔افغان انتظامیہ کے ذرائع مذکرات کی تصدیق کر رہے ہیں ۔
دوسری جانب ملا عمر کے نائب ملا برادرز نے ایک سعودی ماہنامے کو انٹرویوں میں کہا ہے کہ طالبان امریکا ،نیٹو فورسز یا افغان حکومت کیساتھ کسی قسم کے مذکرات کے لئے تیار نہیں ۔انہوں نے کہا کہ امریکا ایک طرف تو مذاکرات کی بات کر رہا ہے تو دوسری طرف افغانستان میں مزید فوج بھیجی جا رہی ہے ۔ملا برادر کا کہنا ہے کہ اگر افغان حکومت زیر حراست افراد سے مذکرات کر رہی ہے تو انہیں طالبان کا نمائندہ تصور نہیں کیا جا سکتا ۔