سیکورٹی خدشات پر امریکی قونصلیٹ کے اہلکار اسلام آباد منتقل
اسلام آباد: امریکی قونصلیٹ کے بعض اہلکاروں کو پشاور سے اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے ۔امریکی قونصلیٹ کے ان اہلکاروں کو سیکورٹی وجوہات کی بناء پر عارضی طور پراسلام آباد منتقل کیا گیا ہے ۔امریکی قونصل خانے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان اہلکاروں کی اسلام آباد منتقلی کے باوجود پشاور کا قونصل خانہ معمول کے مطابق کام کرتا رہے گا ۔بیان میں امریکی قونصلیٹ کے اہلکاروں کو اپنی نقل و حرکت بھی محدود کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں اور کہا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر کہیں آنے یا جانے سے گریز کریں ۔