کراچی :معزول چیف جسٹس کی بحالی کیلئے وکلاء کا احتجاج
کراچی : ملک کے دوسرے علاقوں کی طرح چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی بحالی کیلئے کراچی میں بھی وکلاء کا احتجاج جاری ہے اور وکلاء چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی عدم بحالی پر حکومت سے سراپا احتجاج ہیں ۔وکلاء کا کہنا ہے کہ اگر حکومت عدلیہ کی آزادی چاہتی ہے تو فوری طور پر معزول چیف جسٹس افتخار چوہدری کو بحال کرے ۔وکلاء کا کہنا تھاکہ چیف جسٹس کی عدم بحالی کی صورت میں وکلاء کا احتجاج جاری رہے گا ۔