سوات: مینگورہ میں حجاموں کی چار دکانیں بموں سے اڑا دی گئیں پیوچار اور گردو نواح میں لڑاکا طیاروں کی بمباری سے ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ مینگورہ کے علاقے قمبر میں عسکریت پسندوں نے حجاموں کی چار دکانیں بموں سے اڑادیں۔ جس کے بعد علاقے میں باقی حجاموں نے بھی اپنی دکانیں بند کردیں۔ کبل کے مختلف علاقوں میں چھبیسویں روز بھی سیکورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ پیوچار اور گرد و نواح میں لڑاکا طیاروں نے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس سے ہلاکتوں کا امکان ہے۔