برطرف ملازمین کی بحالی،کابینہ نے سفارشات کو حتمی شکل دیدی
اسلام آباد: کابینہ کمیٹی نے بر طرف ملازمین کی بحالی کے لئے سفارشات کو حتمی شکل دے دی۔رضا ربانی کا کہنا ہے کہ سفارشات کو منظوری کے لئے کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔چھ ہزار پانچ سو بر طرف ملازمین کی بحالی کے لئے قائم کابینہ کمیٹی کا اجلاس سینٹر رضا ربانی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزرا رحمت اللہ کاکڑ،منظور وٹو اور شیری رحمن نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق بحال کیے جانے والے ملازمین کو آرڈیننس کے ذریعے تحفظ فراہم کیے جانے کی سفارش کی گئی ہے۔ملازمین نے گزشتہ تین سال کی تنخواہیں او ایک گریڈ ترقی دینے کی سفارش کی گئی ہے۔بیشتر ملازمین کا تعلق پی آئی اے ،پاکستان اسٹیل ملز اور انٹیلی جنس بیورو سے ہے۔