کمزور خارجہ پالیسی مسئلہ کشمیرکے حل میں رکاوٹ ہے ، فضل الرحمن
مظفر آباد: پارلیمنٹ کی خصوصی کشمیر کمیٹی کے چیئر مین مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ کمزور خارجہ پالیسی مسئلہ کشمیر کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔ مظفر آباد میں عیشائیے سے خطاب میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ایک ٹیلی فون کال سے تبدیل ہونے والی خارجہ پالیسی کے بجائے مسئلہ کشمیر کو بنیاد بنا کر مستحکم خارجہ پالیسی مرتب کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ شملہ معاہدے نے بھارت کو مسئلہ کشمیر سے فرار ہونے کا موقع فراہم کیا لیکن کشمیریوں کی جدوجہد اور قربانیوں نے بھارت کو مذاکرات کی میز پر لانے میں کلیدی کردار ادا کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ بدلتے ہوئے عالمی حالات کے پیش نظر مذاکرات کونے پر مجبور ہوئے ہیں ۔