aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
City Max Min Hum
 KHI   24 oC   14 oC   63 %
 ISL   16 oC   03 oC   76 %
 LHR   16 oC   02 oC   87 %
 QTA   10 oC   -06 oC   72 %
 PSW   16 oC   04 oC   81 %
  Thursday, Jan 08 2009
Thu, Nov 20 08, 03:49 AM PST
چوبیس نومبر کو آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہوجائے گا ، وزیر دفاع
اسلام آباد: وزیر دفاع چوہدری احمد مختار نے کہا ہے کہ چوبیس نومبر کو آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہوجائے گااور اسی دن پہلی قسط اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوجائے گا۔ اسلام آباد میں تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر دفاع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے دفاعی بجٹ میں کمی کے حوالے سے کوئی شرط نہیں رکھی صرف دو فیصد شرح سود بڑھانے کی بات کی گئی تھی جس سے انفلیشن کو کنڑول کرنے میں مددملے گی ۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستانی علاقوں میں کارروائی کے لئے امریکا کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوا ۔ پاکستان ہر فورم پر پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کے خلاف آواز اٹھائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف برسلز میں نیٹو افواج کے اجلاس میں بھی فضائی حملوں کا معاملہ اٹھائیں گے ۔ احمد مختار کا کہناتھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی حالیہ پالیسی کے بارے میں عسکری اور سیاسی قیادت کی سوچ میں فرق نہیں ہے اور دہشت گردی کے خاتمے تک لڑائی جاری رہے گی ۔

 
| | | | |
Home News Entertainment Infotainment Current Affairs Schedule Downloads
Sell your Programmes Terms of Service Privacy Statement Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2009 All rights reserved