اسلا م آباد: وزیر اعظم سید یو سف رضاگیلانی کے مشیر ڈاکٹر شاہدمسعود اپنے عہد ے سے مستعفی ہو گئے۔ پاکستان ٹیلی وژن کے چیئرمین کے عہد ے سے مستعفی ہونے کے بعد وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے انہیں اپنا خصوصی مشیر مقررکیا تھا۔ تاہم ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود وزیر اعظم کے مشیر کے عہدے سے بھی مستعفی ہوگئے ہیں تاہم ابھی تک انکے استعفی دینے کی کوئی تفصیلات معلوم نہیں ہو سکیں۔