|
پارٹی صدارت پارٹی کارکنوں کی امانت ہے ،سردار عتیق
راولاکوٹ: آزاد کشمیر کے وزیراعظم سردار عتیق نے کہا ہے کہ اگر ان ہاؤس تبدیلی ناگزیر ہوئی تو وہ خود اس تبدیلی میں شامل ہو جائیں گے۔ راولاکوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ وزارت عظمیٰ، ارکان اسمبلی اور پارٹی صدارت پارٹی کارکنوں کی امانت ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی ارکان اسمبلی یا کارکنوں نے اپنی امانت واپس مانگی تو وہ انہیں ان کی امانت لوٹا دیں گے۔ سردار عتیق نے کہا کہ ستائیس نومبر کا پارٹی کنونشن دستور کے مطابق ہو رہا ہے کارکن اس کی تیاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ آزاد کشمیر میں مداخلت نہ کرنے پر حکومت پاکستان اور میاں نواز شریف کے شکرگزارہیں۔ |