|
خانیوال :مطلوب ملزم دو ساتھیوں سمیت گرفتار
خانیوال: خانیوال میں پولیس نے چھاپہ مارکر دہشت گرد ناصر عباس کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ڈی پی اوکامران خان نے بتایا کہ ان ملزموں پر ڈکیتی ، قتل اور تقریبا چھ لاکھ سے زائد رقم چھیننے کا الزام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملزم ناصر عباس الیاس نصری ہائی وے پر اپنے ساتھیوں کے ساتھ پولیس کے لباس میں مسافروں سے لوٹ مار کرتے تھے جبکہ ان ملزموں کے خلاف خانیوال ، ویہاڑی اور دوسری ضلعی علاقوں میں رپورٹ درج ہیں۔
ملزم ناصر عباس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر نور محمد چدھر نامی شخص سے کار چھین کر اسے گولی مارکر زخمی کردیا ۔ ملزموں کے قبضے سے غیر قانونی پستول ،دو نئی موٹر سائیکلیں اور پولیس یونیفارم بھی برآمد ہوئے ہیں۔ملزموں کے گروپ کے ایک ساتھی نے ارشاد نامی شخص کو اپنی بہن کے ساتھ ناجائزتعلقات کے شک پر قتل بھی کیا تھا۔ |