|
امریکی حملوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں لیجانے کاوقت نہیں، وزیر خارجہ
اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکی فضائی حملوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں لے جانے کا وقت مناسب نہیں ہے معاملہ سفارتی سطح پر حل کر رہے ہیں۔ وزیر خارجہ نے یہ بات چین کے ہفتہ ثقافت کے موقع پر ہونے والی تصویری نمائش کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ دفتر خارجہ کا کام دنیا کے ممالک سے تعلقات بڑھانا ہے بگاڑنا نہیں۔ ہمیں اس صورتحال میں بردباری سے کام لینا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمت عملی کے کئی پہلو ہوتے ہیں ہم بھی اپنی حکمت عملی پر کام کر رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افواج پاکستان اور منتخب حکومت میں مثالی تعاون اور ملک کے تمام اداروں میں بے مثال ہم آہنگی ہے۔ |