aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
City Max Min Hum
 KHI   24 oC   14 oC   63 %
 ISL   16 oC   03 oC   76 %
 LHR   16 oC   02 oC   87 %
 QTA   10 oC   -06 oC   72 %
 PSW   16 oC   04 oC   81 %
  Thursday, Jan 08 2009
Fri, Nov 21 08, 08:24 PM PST
معاشی دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے، صدر
کراچی: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ کسی اور کی نہیں ہماری اپنی ہے،پاکستان معاشی دہشت گردی کا شکارہے جس کا مقابلہ کیا جائے گا۔وہ کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ کی تقریب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو حکومت کیخلاف ورغلایا جارہا ہے،نواز شریف ہمارے ساتھ ہیں انہیں کہیں نہیں جانے دیں گے۔صدر نے کہا کہ قوموں پر امتحانات آتے ہیں اور یہ امتحا ن کی گھڑی ہے،مجھ پر وہ ذمے داری ہے جو قوموں کو بناسکتی ہے اور بگاڑ بھی سکتی ہے۔صدر زرداری نے کہا کہ ہمارے ملک میں معاشی دہشت گردی آئی ہے جس کامقابلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بقا کیلئے ہمیں متحد ہونا پڑیگا۔

صدر نے کہا کہ ماضی کی حکومت کی غلطیوں کا خمیازہ موجودہ حکومت بھگت رہی ہے،مجھے دباؤ سہنے کی عادت ہے اور میں اچھا پرفارم کررہا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ جہاں ذمے داریاں ہوتی ہیں وہاں سوچ سمجھ کر قدم اٹھانا پڑ تا ہے،تمام سیاسی جماعتوں کو ملکی مفاد کے قومی دھارے میں لائے ہیں۔صد ر مملکت نے کہا کہ اوباما کے امریکی صدر منتخب ہونے سے دنیا میں تبدیلی آرہی ہے،اوباما کے آنے سے نئی لہر اور نئی امید آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے اور ایم کیوایم نے تقسیم کرکے حکومت کرنے والی فورسز کا مقابلہ کیا۔ان کا کہناتھا کہ جرمنی نے امداد کی یقین دہانی کرائی ہے۔
پاکستان میں القاعدہ کا آپریشنل چیف معاون سمیت ہلاک
کراچی آتشزدگی : تخریب کاری خارج از امکان نہیں ،رہنما پی پی
نارتھ کراچی میں جھونپڑیوں میں آتشزدگی، چالیس جاں بحق
صدر زرداری کی حامد کرزئی سے ایک اور ملاقات
پاکستان اور سعودی عرب، پولیس افسران کو تربیت دینے پر اتفاق
اجمل قصاب پاکستانی ہے، دفتر خارجہ
اجمل قصاب کے پاکستانی ہونے کی تصدیق میرے موقف کی تائید ہے ،سی ایم فاروق
قومی سلامتی کے مشیر محمود علی درانی برطرف
اتحاد کیلئے ن لیگ کا رویہ درست نہیں، شجاعت
باجو ڑ: لڑاکا طیاروں کی بمباری ،3جنگجو ہلاک
1 2 3 
 
| | | | |
Home News Entertainment Infotainment Current Affairs Schedule Downloads
Sell your Programmes Terms of Service Privacy Statement Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2009 All rights reserved