|
ڈیر ہ اسمائیل خان میں دھماکا ،بارہ افراد جاں بحق
ڈیرہ اسمائیل خان : ڈیرہ اسمائیل خان میں اسلامیہ کالونی میں بم دھماکے میں بارہ افراد جاں بحق اور پچیس زخمی ہوگئے ہیں جبکہ علاقے میں مشتعل افراد نے ہنگامہ آرائی شروع کردی ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔آج نیوز کے مطابق یہ دھماکا گزشتہ شب قتل کیے گئے شخص کی نماز جنازہ میں ہوا جس میں بارہ افراد کے ہلاک اور پچیس کے زخمی ہونے کی ابتدائی اطلاعات ہیں۔جاں بحق ہونے والوں میں عاطف ،ساجد ،عارف اور ،آصف شامل ہیں۔ جائے وقوعہ پر پولیس پہنچ گئی ہے اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔دھماکے کے بعد علاقے میں فائرنگ اور توڑ پھوڑ شروع ہوگئی ہے۔ |