کر اچی :آئیدیا ز دوہز ار آٹھ کا سیکو رٹی پلا ن تیا ر
کر اچی : کر اچی میں جنگی سازو ساما ن کی عالمی نما ئش آئیدیا ز دوہزار آٹھ کا سیکورٹی پلان تیا ر کر لیا گیا ۔کر اچی پو لیس نما ئش کی سیکورٹی کے لئے استعمال نہیں ہو گی ۔جنگی سازو ں ساما ن کی عالمی نما ئش آئیدیا ز دوہزارآٹھ ایکسپو سینٹر کر اچی میں چو بیس نو مبر سے اٹھا ئیس نو مبر تک ہو گی ۔ نما ئش میں آر مڈ فو رسیزاور لو کل وزیٹرز کے علا وہ دنیا بھر سے سیکڑو ں مندو بین شر یک ہو ں گے ۔ مہما نو ں کی سیکو رٹی کے لئے پا نچ ہز ار سے زائد پو لیس افسران اور اہلکا ر تعینا ت کئے جا ئیں گے ۔ جبکہ اسپیشل بر انچ ،انٹیلی جنس بیو رو ، سندھ رینجرز ، پا کستان آرمی ، وفا قی خفیہ ادارے بھی خدما ت انجام دیں گے ۔
پلان کے مطابق ایکسپو سینٹر کی اندرونی سیکیو رٹی کی ذمہ داری پا کستان آرمی پر ہو گی ۔ جبکہ ایکسپو سینٹر کے اطر اف سندھ رینجرز خدما ت اجا دے گی ۔ ایس ایس پی سیکو رٹی مقصود احمد کے مطا بق ایکسپو سینٹر کے تما م داخلی و خا رجی راستو ں ، غیر ملکی مندوبین کے رہا ئیش گا ہو ں اور ان کی گزرگا ہو ں کی خفیہ نگر انی کے لئے کلوز سر کٹ کیمر ے نصب کر دیئے گئے ہیں۔ آج نیو ز سے خصو صی گفتگو میں مقصود احمد کا کہنا تھا کہ تما م سیکورٹی انتظامات ملک کی مو جو دہ صو رتحا ل مدنظر رکھتے ہوئے کئے گئے ہیں ۔