aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
Sat, Jul 04 09, 11:32 AM PST
ہیلی کاپٹر حادثہ، شہدا کی نماز جنازہ ادا
پشاور:  اورکزئی ایجنسی میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے چھبیس سیکورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ بعد ازاں شہدا کی میتیں تدفین کے لئے آبائی گاؤں روانہ کردی گئیں۔گزشتہ شام پشاور سے بیس کلومیٹر دور اورکزئی اور خیبر ایجنسی کے سنگم پر ایم آئی سترہ ملٹری ہیلی کاپٹر گرنے سے سیکورٹی فورسز کے اکتالیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔ سرکاری ذرائع نے چھبیس اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق حادثہ تکنیکی وجوہات کے باعث پیش آیا۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے تاہم عینی شاہدین نے آج نیوز کو بتایا کہ شام پانچ بجے کے قریب چھپر فیروز خیل نامی علاقے میں پہلے فائرنگ کی آواز سنائی دی جس کے بعد ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا۔

شہید ہونے والوں میں ہیلی کاپٹر کے پائلٹ کیپٹن خرم، کیپٹن سہیل، پاکستان آرمی کے کیپٹن سید ہدایت حسین، سپاہی منظر حسین، سرفراز طوری، عزیز الرحمان، یاسر عقیل، سہیل رانا، علی حسین، نظر عباس، تنویر صابر حسین، اسلم شیر، موساد علی، خالد، مدثر حسین، غنی اللہ، لال رحمان، زبیر، طاہر محمود، فرنٹیر کور کے صوبیدار شیر زمان، نائب صوبیدار جاوید خٹک، حوالدار فرید الرحمان اور شیر محمد، نائیک تاجر حسین، نائیک شاہد الرحمان، لانس نائیک ناصر اللہ، عزیز خان، غیور حسین، نجف علی طوری، سپاہی جابر حسین، سپاہی عزت علی طوری، سپاہی صادق علی، میر حسین طوری اور سپاہی نور عالم طوری شامل ہیں جبکہ سوئپر اور کینٹین والے کے نام معلوم نہیں ہوسکے۔
مولانا سعید جلالپوری جاں بحق
ضمنی انتخاب میں متعدد بے ضابطگیاں ہوئیں، آفتاب
کالعدم تنظیمیں دوبارہ متحرک ہو رہی ہیں، رحمان
سوئس مقدمات کے حوالے سے رپورٹ جمع
وسائل پرصوبوں کو بھی حق ملکیت دینے پر اتفاق
صوبہ سرحد کے نئے نام پختونخواہ اباسین پر اتفاق
کراچی: واٹر کورسز ملازمین کا دھرنا ختم
جیل اصلاحات کا منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت
قومی اسمبلی: اپوزیشن کی حکومت پر تنقید
دہشتگردی: پاکستان کو زیادہ نقصان اٹھانا پڑا، کرزئی
1 2 3 4 5 6 
 
| | | | |
Home Programme Schedule Downloads
Terms of Service Privacy Statement Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2010 All rights reserved