|
لکی مروت:اہم شرپسند کمانڈر ہلاک
لکی مروت : لکی مروت میں کرفیو نافذ کردیا گیا، لکی مروت میں شاہ حسن خیل کے مقام پر شرپسند کمانڈر گرفتار اور درجن سے زائد کمانڈروں کے مکان مسمار کردیے گئے۔ عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری بھی کی گئی۔ سیکورٹی فورسز نے شاہ حسن خیل کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ ضلع بھر میں مساجد سے اعلانات کرکے لوگوں کو گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شاہ حسن خیل میں جاری سرچ آپریشن میں لکی مروت کی دونوں تحصیلوں کی پولیس حصہ لے رہی ہے۔ آپریشن کے دوران علاقے میں تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا گیا ہے اور آنے جانے والے افراد اور گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی ہے جبکہ شہر میں نقل و حرکت پر پابندی لگادی گئی ہے۔ |