|
محسودخودکش حملہ آورپردس لاکھ خرچ کررہا ہے، واشنگٹن پوسٹ
اسلام آباد: کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ بیت اللہ محسود خودکش حملوں کیلئے نوجوان خریدینے پر دس لاکھ روپے تک سرمایہ صرف کررہاہے ۔ امریکی روزنامے واشنگٹن پوسٹ نے پاکستانی اور امریکی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایک خودکش حملہ آور کی قیمت پانچ لاکھ سے دس لاکھ روپے ہے اور جب ایک نوجوان خودکش حملے کیلئے تیار ہوجاتا ہے تو نہ صرف اسکی خریدو فروخت ہوتی ہے بلکہ اسکادیگر گروپ آپس میں بارٹر سسٹم کے تحت تبادلہ بھی کرتے ہیں ۔
امریکی روزنامے کے مطابق ایک تیار خودکش حملہ آور کی قیمت کا دارومدار اسکی صلاحیت پر ہے کہ وہ کتنا نزدیک پہنچ کر اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے ۔ادھر ایک سابق افغان جنگجو نے اس حوالے سے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں لڑائی اصل مسئلہ نہیں بلکہ ایک نوجوان کو غیر معمولی طور پر خودکش حملہ آو ر بنا نا اور پھر اسکا غلط استعمال کرنا انتہائی گھناؤناجرم ہے ۔ |