|
مالاکنڈ :بونیر اور لوئر دیر میں کرفیو نرم
سوات : مالاکنڈ، بونیر اور دیر لوئر میں رات تک کرفیو میں وقفہ، مالاکنڈ روڈ دیر تک ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔مواصلاتی نظام کی بحالی میں مشکلات کا سامنا ہے، مسلسل کرفیو کے باعث کاروبار زندگی بری طرح متاثر ہے جبکہ پانی اور بجلی کی قلت اور اسپتالوں میں ادویہ کی کمی سے عوام سخت پریشانی میں مبتلا ہیں۔
ضلع مالاکنڈ میں شام چار بجے تک کرفیو میں وقفے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ مالاکنڈ روڈ کو دیر تک ہر قسم کے ٹریفک کے لئے کھول دی گیا ہے۔ بونیر میں شام سات بجے تک کرفیو میں وقفے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ضلع بھر میں مواصلاتی نظام خراب ہے جبکہ واپس آنے والے متاثرین کے لئے حکومتی سطح پر کوئی انتظامات نہ ہونے کے باعث عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔
دیر لوئر میں رات آٹھ بجے تک کرفیو میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ ضلع کے بیشتر علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ میدان کے علاقے میں سیکورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر گولہ باری کی۔ ضلع بھر میں بجلی اور پانی کی قلت ہے جبکہ مواصلاتی نظام میں خرابی کے باعث عوام مشکلات کا شکار ہیں۔ |