|
مالاکنڈ متاثرین :امدادی رقوم کی تقسیم ،70ہزار کارڈ جاری
اسلام آباد: اسپیشل سپورٹ پروگرام کے ترجمان کرنل وسیم شاہد نے کہا ہے کہ مالاکنڈ اور سوات کے متاثرین میں امدادی رقوم تقسیم کرنے کیلئے ستر ہزار خصوصی کارڈ جاری کر دیئے گئے ہیں۔احسن ابدال میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کرنل وسیم شاہد نے کہا کہ مجموعی طور پر دو لاکھ تہتر ہزار متاثرہ خاندانوں کو کارڈ جاری کئے جائیں گے جبکہ پنجہ صاحب احسن ابدال میں مقیم سکھ متاثرین کے دو سو بیس خاندانوں کے سربراہان کو پچیس پچیس ہزارمالیت کے کارڈزجاری کر دیئے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ خصوصی کارڈز کے ذریعے متاثرین اب تک بنکوں سے ایک ارب ایک کروڑ روپے نکلوا چکے ہیں۔ کرنل وسیم شاہد نے بتایا کہ رجسٹریشن اور امدادی کارڈز متاثرین کے قرضے معاف کرنے،بچوں کی فیس کی ادائیگی اور ملازمت کے حصول کے لئے مدد کار ثابت ہوں گے۔ |