|
کراچی ٹرانسپورٹ اتحادکاہڑتال کااعلان
کراچی: کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے ڈیزل کی نرخوں میں اضافے کے خلاف چودہ جولائی کو ہڑتال کا اعلان کردیا۔ کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ارشاد بخاری نے کہا کہ موجودہ اضافہ عوام اور ٹرانسپورٹروں کا معاشی قتل ہے۔ جسکے خلاف چودہ جولائی کو ایک روزہ ہڑتال کی جائے گی اور مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں ملک بھر میں ٹرانسپورٹ کا پہیہ جام کردیا جائے گا۔ |