|
ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ جاری
کراچی: ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے سخت گرمی کے باعث بجلی کی طلب بڑھنے سے طلب اور رسد میں فرق دو ہزارآٹھ سو انتیس میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ بجلی کی یومیہ صورتحال کے بارے میں حکومتی رپورٹ کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار بارہ ہزار ایک سو پینتالیس میگاواٹ ہے جبکہ طلب چودہ ہزار نو سو چوہتر میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے۔ اس طرح دو ہزارآٹھ سو انتیس میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ سال چار جولائی کو بجلی کی کمی کے باعث پیپکو کی جانب سے شہری اور دیہی علاقوں میں آٹھ سے دس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی تھی تاہم رواں سال لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ اس کے مقابلے میں کم ہے۔
رپورٹ کے مطابق گیارہ سو میگاواٹ بجلی کی پیداواری صلاحیت رکھنے والا منگلا پاور ہاوٴس فنی خرابی کے باعث بند ہے جو آئندہ ہفتے تک بحال ہو جائے گا منگلا پاور اسٹیشن کی بحال ہونے سے لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں کمی ہو جائے گی۔ |