|
آپریشن راہ راست ،سات دہشتگرد گرفتار
سوات: سوات میں آپریشن راہ راست کے دوران گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سات دہشتگرد گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ، کانجو میں نامعلوم افراد نے پانچ شدت پسندوں کی لاشیں چوک میں لٹکا دیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران شموزئی میں پچاس سے ساٹھ میٹر طویل سرنگ برآمد ہوئی ہے ، سرنگ سے اسلحہ ، گولہ بارود بلٹ پروف جیکٹس سیفٹی فیوز ڈیٹو نیٹرز اور دربین بھی برآمد ہوئی، اسی طرح مالم جبہ چئیر لفٹ کے قریب دس فٹ کی سرنگ برآمد ہوئی ہے جس میں عسکریت پسندوں نے خوراک زخیرہ کی ہوئی تھی۔
منگولتن میں سرچ آپریشن کے دوران چھ دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے اس دوران پانچ راکٹ لانچرز ایک آر پی جی سیون آٹھ دستی بم بارودی سرنگوں میں استعمال ہونے والا سامان اور بائیس پستول بھی برآمد کئے گئے۔ ڈنگرام اور کوکارائی میں سرچ آپریشن کے دوران سیکوریٹی فورسز کو پجیرو سمیت تین گاڑیان بھی ملی ہیں۔ بحرین میں اہم شدت پسند کمانڈر شیرعالم نے خود کو سیکیورٹی حکام کے حوالے کردیا, شاہ ڈھیری میں پانچ مشین گنیں بھی تحویل میں لی گئیں۔ |