|
امریکی فوج کی واپسی تک امن کی صورتحال بہتر نہیں ہو سکتی،عمران
لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ امریکی فوج کی افغانستان سے واپسی تک پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر نہیں ہو سکتی۔وہ جامعہ نعیمہ لاہور میں مفتی سرفراز نعیمی شہید کے بیٹے راغب نعیمی سے تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے حالات سے براہ راست متاثر ہو رہا ہے جبکہ قبائلی علاقوں میںآ پریشن کا فائدہ بیرونی قوتیں اٹھا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاملات کا سیاسی حل تلاش کرکے قیام امن کی راہ ہموار کی جا سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر پاکستان میں خانہ جنگی کرانا چاہتے ہیں اور دہشت گردی کے واقعات اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔اس سے پہلے عمران خان نے علامہ سرفراز نعیمی شہید کی قبر پر فاتحہ خوانی کی۔ |