|
نواب شاہ:کمانڈو عنایت شہانی شہید سپرد خاک
سوات: سوات میں جاری آپریشن راہ راست میں شہید ہونے والے پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ کے کمانڈو عنایت حسین شاہانی کو نواب شاہ کے قریب واقع گاوں چاکر خان شاہانی میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔شہید کی میت ان کے والد اور بھائی نے وصول کی۔عنایت حسین شہید نے دو ہزار تین میں فوج میں شمولیت اختیار کی تھی۔شہید عنایت حسین شاہانی نے والد ،والدہ ،تین بھائیوں اور ایک بیوہ کو سوگوار چھوڑا ہے۔شہید عنایت حسین شاہانی کے والد نے کہا کہ ان کا ایک بیٹا وطن پر شہید ہوگیا ہے جبکہ دوسرا بھی مادر وطن پر قربان کردوں گا۔
شہید عنایت حسین شاہانی کے بھائی نے کہا کہ شہید مرا نہیں کرتے زندہ رہتے ہیں۔بریگیڈئر رضا نے کہا کہ عنایت حسین شاہانی کی شہادت پر پورے گاوں اور پاک فوج کو فخر ہے بعدازاں شہید کی میت کو پاک فوج کے دستے نے سلامی پیش کی اور انہیں چاکر خان شاہانی کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔اس موقع پر پاک فوج کے بریگیڈیر رضا نے شہید کی قبرپر سلامی دی اور صدر مملکت آصف زرداری اور پاک فوج کے سربراہ اشفاق پرویز کیانی کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ |