|
متاثرین کی بحالی کیلئے منصوبہ تیار
پشاور: سرحد حکومت نے مالاکنڈ متاثرین کی بحالی کیلئے دو کھرب ستتر ارب روپے کا منصوبہ تیار کرلیا ۔آج نیوز کے مطابق سر حد حکومت نے مالاکنڈ متاثرین کی بحالی کا منصوبہ تیار کرلیا ہے جس میں دو کھرب ستتر ارب روپے خرچ ہونگے ۔سرحد حکومت متاثرین کی واپسی کے لئے مناسب کوششیں کررہی ہے تاہم متاثرین کی بحالی کیلئے بنائے گئے منصوبے کے تحت اس پر دو کھرب ستتر ارب روپے کے اخراجات متوقع ہیں ۔منصوبے میں صحت، تعلیم ، زراعت اور ٹورزم انڈسٹری کی بحالی بھی شامل ہے ۔منصوبے میں آپریشن کے دوران متاثر ہونے والی سڑکیں ،پانی، سرکاری مراکز،فصلیں اور جانوروں کو پہنچنے والے نقصان کا بھی ازالہ کیا جائے گا۔ |