|
باجوڑ ایجنسی:تین شدت پسند ہلاک ، پانچ زخمی
پشاور: باجوڑ ایجنسی کے علاقے کوہ مور میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری سے تین شدت پسند ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز کی گولہ باری سے عسکریت پسندوں کے دو ٹھکانے اور اسلحہ کا ذخیرہ بھی تباہ ہوگیا۔ ہلاک ہونے والے شرپسندوں کا تعلق مہمند ایجنسی سے ہے۔ کوہ مور میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری جاری ہے۔ |