|
لنڈا کے سے مینگورہ تک تمام علاقے کلیئر
پشاور: سرحد حکومت نے کہا ہے کہ لنڈا کے سے مینگورہ تک تمام علاقے کو کلیئر کرادیا گیا ہے۔میڈیا سینٹر پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر جنگلات واجد علی خان نے کہا کہ بہت جلد سوات میں بحالی کا عمل شروع کرکے متاثرین کو واپس بھیج دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مینگورہ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں زندگی معمول پر لوٹ آئی ہے اور وہاں لوگ مطمئن ہیں۔ان کے لئے خوراک کے پینتالیس ٹرک پہنچادیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوات کے باغات والوں کو خصوصی پاس جاری کئے جارہے ہیں تاکہ وہ پھل منتقل کرسکیں جبکہ سوات سے ہزاروں ٹن پیاز ملک کے دوسرے حصوں میں بھیجی جاچکی ہے۔ |