|
دہشتگردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا،احمدمختار
لالہ موسی: وزیردفاع چوہدری احمدمختار نے کہا ہے کہ آپریشن راہ راست دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا۔ آپریشن کے خاتمے کی حتمی تاریخ نہیں دی جاسکتی۔لالہ موسی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری احمد مختار نے کہا کہ سوات میں فوجی آپریشن کی وجہ سے خود کش حملہ آوربھاگ رہے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ جب ہم کسی کو ماریں گے تو ردعمل کے طور پر وہ بھی ہمیں مارے گا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ اورکزئی ایجنسی میں فوجی ہیلی کاپٹر کا حادثہ تیکنیکی معاملہ ہے جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ بجلی کی لوڈ شینڈنگ کے بارے میں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ چیئرمین واپڈا نے غیر اعلانیہ لوڈ شینڈنگ ختم کرنے کا یقین دلایا ہے۔ |