aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
Sun, Jul 05 09, 02:46 AM PST
سعودیہ میں گرفتار پاکستانی بے قصور ہیں،دفتر خارجہ
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں منشیات ا سمگلنگ کیس میں گرفتار پانچ پاکستانی بے قصور ہیں۔ سعودی حکام اصل ملزمان کو انصاف کے کٹہرے تک لانے کے لئے مکمل تعاون کررہے ہیں۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے معاملہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے وزارت خارجہ، داخلہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس کو اس کیس کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق سعودی عرب میں قید پاکستانی بے قصور ہیں اور اس حوالے سے سعودی حکومت کو سفارتی چینلز کے ذریعے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت نے پاکستان کی درخواست کا مثبت جواب دیا ہے۔ بیان کے مطابق جدہ میں پاکستانی قونصلیٹ سعودی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ بے گناہ پاکستانیوں کو جلد از جلد واپس وطن لایا جاسکے۔
مغوی برطانوی نژاد بچہ بازیاب
امریکا:ہمیش کوپاکستان حوالے کرنیکا حکم
پشاور:جھڑپ،شرپسند ہلاک،تین گرفتار
سرحد کابینہ کا اجلاس آج ہورہا ہے
این ایف سی ایوارڈ پردستخط آج ہورہے ہیں
سپریم کورٹ: رینجرز کیخلاف ازخود نوٹس, سماعت ملتوی
پی پی ن لیگ کی سازشوں سے باخبر رہے، ق لیگ
پنجاب حکمران اپنےایجنڈے کی وضاحت کریں، شجاعت
لاہور: پندرہ سو کلو گرام دھماکا خیز مواد برآمد
شیر افگن کا نئی مسلم لیگ بنانیکا اعلان
1 2 3 4 5 6 7 
 
| | | | |
Home Programme Schedule Downloads
Terms of Service Privacy Statement Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2010 All rights reserved