aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
Tue, Dec 29 09, 09:30 PM PST
کراچی سوگوار: شہدا کی تدفین
کراچی : عاشور کے جلوس میں ہونے والے بم دھماکے کے شہدا کو کراچی اور ملک کے مختلف شہروں میں سپرد خاک کردیا گیا۔ ایم اے جناح روڈ پر دس محرم کے جلوس میں دھماکے سے شہید چوالیس میں سے پانچ کی اجتماعی نماز جنازہ محفل شاہ خراسان امام بارگاہ کے باہر ادا کی گئی۔ نماز جنازہ کی امامت شیخ صلاح الدین نے کی۔ نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں علما کرام، سیاسی اور مذہبی تنظیموں کے عہدیداروں اور ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ عبدالستار ایدھی سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد جیسے ہی جنازے اٹھے تو ہر آنکھ اشکبار تھی۔

شہدا میں سے تین کو حسین باغ میوہ شاہ جب کہ دو کو وادی حسین سہراب گوٹھ قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔ کراچی دھماکے میں شہید ہونے والے دو طالبعلموں کوآبائی قبرستان اسکردو میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔ طالبعلم عامر حسن اور محمد جوکا تعلق اسکردو سے تھا۔ دونوں طالب علموں کی نمازجنازہ مرکزی جامع مسجد میں ادا کی گئیں جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ بعد ازاں میتوں کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ چھ شہدا کو چکوال میں سپرد خاک کیا گیا۔
Copyright Aaj News, 2010
 
مغوی برطانوی نژاد بچہ بازیاب
امریکا:ہمیش کوپاکستان حوالے کرنیکا حکم
پشاور:جھڑپ،شرپسند ہلاک،تین گرفتار
سرحد کابینہ کا اجلاس آج ہورہا ہے
این ایف سی ایوارڈ پردستخط آج ہورہے ہیں
سپریم کورٹ: رینجرز کیخلاف ازخود نوٹس, سماعت ملتوی
پی پی ن لیگ کی سازشوں سے باخبر رہے، ق لیگ
پنجاب حکمران اپنےایجنڈے کی وضاحت کریں، شجاعت
لاہور: پندرہ سو کلو گرام دھماکا خیز مواد برآمد
شیر افگن کا نئی مسلم لیگ بنانیکا اعلان
1 2 3 4 5 6 7 
 
| | | | |
Home Programme Schedule Downloads
Terms of Service Privacy Statement Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2010 All rights reserved