aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
Wed, Dec 30 09, 02:40 AM PST
سانحہ کراچی: آئی جی سے رپورٹ طلب
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کراچی میں عاشور کے روز بم دھماکے اور لوٹ مار کے واقعات کی رپورٹ تین دن میں طلب کرلی۔ کراچی میں وزیر اعلیٰ ہاوٴس میں امن و امان سے متعلق اہم اجلاس میں یوم عاشور پر دہشت گردی اور لوٹ مار کے واقعات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سانحہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن قوتیں اور سماج دشمن عناصر معصوم اور بے گناہ عوام کے جانی و مالی نقصان میں ملوث ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس کے شرکاء سے یوم عاشور پر بم دھماکے اور اس کے بعد ہونے والی لوٹ مار اور آتشزدگی کے واقعات پر تفصیلی بریفنگ لی اور آئی جی سندھ پولیس کو ہدایت کی کہ اس ضمن میں تین دن کے اندر رپورٹ پیش کی جائے۔ انہوں نے محکمہ پولیس اور رینجرز کے ذمہ داران پر زور دیا کہ وہ پوری ذمہ داری سے فرائض انجام دیں اور شہر میں امن و امان کا قیام یقینی بنائیں۔

اس سے پہلے ٹھٹہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ سانحہ کراچی میں منصوبہ بندی کے ذریعے اربوں روپے کا نقصان کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کراچی بم دھماکے کے اہم شواہد مل گئے ہیں جلد ماسٹر مائنڈ تک پہنچ جائیں گے۔ دھماکے کی فوٹیج کے ذریعے دہشتگردوں کے قریب پہنچ چکے ہیں۔
Copyright Aaj News, 2010
 
سندھ: آج پر امن ہڑتال ہو گی
لاہور: اقبال ٹاؤن میں چھ دھماکے
سرحد میں حالات تبدیل ہو رہے ہیں‘ مشاہد
بلوچستان: میٹرک کے امتحانات ملتوی
پشاور ہائیکورٹ: سات ایڈیشنل ججز کا تقرر
پی پی وکلا جدوجہد کو اہمیت دیتی ہے‘ صدر زرداری
جنرل کیانی کی وزیر خارجہ سے ملاقات
پشاور ہائیکورٹ: سات ایڈیشنل ججز کا تقرر
کراچی: مولانا سعید جلالپوری کے قتل کا مقدمہ درج
اسلام اقلیتوں کے حقوق کا محافظ ہے، رانا اقبال
1 2 3 4 5 6 
 
| | | | |
Home Programme Schedule Downloads
Terms of Service Privacy Statement Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2010 All rights reserved