|
فائنل میں سری لنکا کو ہرانے کی کوشش کریں گے، کرسٹن
کراچی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ گیری کرسٹن نے کہاہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا کو ہرانے کی پوری کوشش کریں گے۔ نیشنل بینک گراؤنڈ کراچی میں آج نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کے کوچ گیری کرسٹن کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم فائنل میں بیٹنگ میں مضبوط ہے جبکہ سری لنکا کو ورلڈ کلاس اسپنر کی خدمات حاصل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فائنل ان کے لئے ایک اہم میچ ہے جس میں ان کی ٹیم پوری قوت سے میدان میں اترے گی۔
بھارتی کوچ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ کراچی میں ان سمیت تمام بھارتی کھلاڑیوں نے اچھے دن گزارے یہاں انہیں بہترین سہولیات حاصل رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیکورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں وہ آئندہ بھی یہاں آنا چاہیں گے۔ |