|
مائیکل ہولڈنگ آئی سی سی کی رکنیت سے مستعفی
دبئی: متنازعہ اوول ٹیسٹ کا نتیجہ ڈرا قرار دیئے جانے پر ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ باؤلر مائیکل ہولڈنگ نے آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ سابق فاسٹ باؤلر نے کہاہے کہ آئی سی سی کی جانب سے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دو ہزار چھ میں ہونے والے متنازعہ اوول ٹیسٹ کو ڈرا قرار دیئے جانے پر انہوں نے احتجاجاً استعفیٰ دیا ہے۔ سابق فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ وہ اس بات پر اتفاق کرتے ہیں کہ بال ٹیمپرنگ کے معاملے پر پاکستانی ٹیم بے قصور تھی لیکن امپائر ڈیرل ہیئر کا فیصلہ دیئے جانے کے باوجود پاکستانی ٹیم احتجاجاً میدان میں واپس نہیں آئی اس بات پر اسے سزا ملنی چاہئے۔ ہولڈنگ نے کہا کہ وہ کرکٹ کمیٹی کے فیصلے سے اتفاق نہیں کرتے اوول ٹیسٹ کو کسی صورت میں ڈرا قرار نہیں دیا جا سکتا۔ |