|
ومبلڈن ٹینس:فیڈرر اور نڈال آمنے سامنے
لندن: ومبلڈن ٹینس اپنی تمام تررعنائیوں کے ساتھ اختتامی مراحل کی جانب گامزن ہے۔ان مقابلوں میں جیت کا سفر طے کرتے ہوئے سوئٹزرلینڈ کے ٹینس اسٹار راجر فیڈرر فائنل میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے،فیڈرر نے میریٹ سیفن کو سیمی فائنل میں چھ تین ،سات چھ اور چھ چارسے مات دی جبکہ دوسری جانب عالمی نمبر دو رافیل نڈال نے رینر شٹلر کو سیمی فائنل میں چھ ایک ،سات چھ اور چھ چار سے شکست دے کر ایک بار پھرفائنل میں فیڈررکے سامنے کھڑے ہوکر یہ ثابت کر دیا کہ وہ ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل پھر سے جیتنے کا حوصلہ رکھتے ہیں۔ |