|
آٹھ طلائی تمغے جیتنے والے پیراک مائیکل فیلپس
بیجنگ : بیجنگ اولمپکس میں امریکی پیراک مائیکل فیلپس نے اب تک آٹھ طلائی تمغے جیت لئے ہیں۔فیلپس بیجنگ میں جہاں بھی جاتے ہیں شائقین کی ایک بری تعداد انہیں دیکھنے کے لئے وہاں پہنچ جاتی ہے۔فیلپس اسپانسر شپ کے ذریعے سالانہ پانچ ملین ڈالرز کماتے ہیں تاہم اولمپک گیمز میں چودہ طلائی تمغے جیتنے کے بعد ان کے آگے پیچھے اسپانسر ز کی لائن لگ گئی ہے اور وہ بہت جلد دنیا کے امیر ترین سوئمر بننے والے ہیں۔ |