aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
City Max Min Hum
 KHI   20 oC   19 oC   28 %
 ISL   13 oC   09 oC   67 %
 LHR   18 oC   09 oC   68 %
 QTA   12 oC   -03 oC   67 %
 PSW   14 oC   10 oC   63 %
  Thursday, Nov 20 2008
Tue, Aug 19 08, 05:53 PM PST
پی سی بی : ایڈہاک کمیٹی کی منظوری،آئین معطل
اسلام آباد: وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین کو معطل کر کے بورڈ کے انتظامی امور چلانے کے لئے ایڈہاک کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دے دی۔ سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کرکٹ برورڈ کے انتظامی امور چلانے کے لئے ایڈہاک کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دے دی۔ وفاقی وزیر کھیل نجم الدین خان نے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ایڈہاک کمیٹی میں عمران خان، ماجد خان اور دیگر نامور سابق کھلاڑیوں کو شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایڈہاک کمیٹی پی سی بی کے امور کار کو چلانے اور کھیل کے گرتے ہوئے معیار کو بہتر بنانے کے علاوہ بورڈ کے آئین میں ضروری ترمیم بھی تجویز کرے گی۔

نجم الدین خان نے کہا کہ اس سلسلے میں منگل کو وزارت کا اجلاس بھی ہوا۔ جس میں پی سی بی کا آئین معطل کر کے ایڈہاک کمیٹی بنانے کے لئے انیس سو تہتر کے آئین کے رول آف بزنس کا جائزہ لیا گیا اور دیگر امور زیر بحث آئے۔ وفاقی وزیر کھیل نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں جلد بازی سے کام نہیں لینا چاہتے۔ امید ہے کہ آئندہ چند دنوں میں تمام امور کو طے کر لیا جائے گا۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ کے انتظامی امور اور کھیل کے گرتے ہوئے معیار کو بہتر بنانے کے لئے ایڈہاک کمیٹی قائم کرنا ضروری ہو گیا ہے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کو فول پروف سیکورٹی دی جائے گی، گیلانی
عبدالقادر پی سی بی کے چیف سلیکٹر مقرر
پی سی بی کے آئین کو حتمی شکل دی جائے، فاروق نائیک
برازیل:اسٹریٹ اسٹائل فٹبال ٹورنا منٹ کا انعقاد
تیسرا و ن ڈے: بھارت کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری
برسبین ٹیسٹ: آسٹریلوی ٹیم 214رنز پر ڈھیر
پہلاٹیسٹ:جنوبی افریقہ رنزوں کے ہمالیہ کی طرف گامزن
پی ایچ ایف اور ڈچ کنسلٹنٹ کے درمیان معاہدے پر اتفاق
سینئرکھلاڑیوں کو نظرانداز کرنے کا الزام درست نہیں،ملک
شفقت نغمی کی رپورٹ بے بنیاد قرار
1 2 3 
 
| | | | |
Home News Entertainment Infotainment Current Affairs Schedule Downloads
Sell your Programmes Terms of Service Privacy Statement Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2008 All rights reserved