|
چیمپئنز ٹرافی شیڈول کے مطابق پاکستان میں ہوگی،لورگٹ
لندن: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگٹ کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی شیڈول کے مطابق پاکستان میں ہو گی۔ لندن میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگٹ نے کہا کہ ان کی پاکستان میں ہونے والی سیاسی تبدیلی پر گہری نظر ہے اور وہ تمام حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لئے پی سی بی کی جانب سے کئے گئے انتظامات سے وہ مطمئن ہیں۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی سری لنکا منتقل کرنے کا وقت گزر گیا ہے۔ ہارون لورگٹ کا کہنا تھا کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے حکام کے ساتھ آئی سی سی ٹاسک ٹیم کی ملاقات مثبت رہی ہے۔ چیمپئنز ٹرافی شیڈول کے مطابق بارہ ستمبر سے کراچی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔ |